ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وشاکھم پٹنہ میں حاملہ خاتون کولیجانے سے ایمبولینس کا انکار،رشتہ داروں نے کندھے پر اٹھاکرپہونچایا ہسپتال

وشاکھم پٹنہ میں حاملہ خاتون کولیجانے سے ایمبولینس کا انکار،رشتہ داروں نے کندھے پر اٹھاکرپہونچایا ہسپتال

Tue, 12 Jun 2018 11:58:27    S.O. News Service

وشاکھم پٹنہ،12؍جون (ایس او نیوز؍این آئی اے)مودی حکومت چار سال مکمل ہونے پر ہر شعبہ میں ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کا دعوی کررہی ہے جبکہ دوسری طرف ہر روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جوانتہائی شرمناک اور دلدوز ہوتے ہیں ۔ایک ایسا ہی واقعہ آندھر پردیش کے وشاکھا پٹنم میں پیش آیاہے ۔

این آئی اے نیوز ایجنسی کے مطابق وشاکھم پٹنہ کے کٹورتلا گاﺅں کی رہنے والی ایک خاتون کو جب درد زہ شروع ہواتو گھر کے لوگوں نے 108 نمبر ڈائل کرکے ایمبولینس سروس میں فون کیا، حاملہ خاتون کو گاﺅں سے دس کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہسپتال میں پہونچاناتھا لیکن ایمبولینس نے یہ کہتے ہوئے آنے سے انکار کردیاکہ راستہ بہت خراب ہے ۔مجبور ہوکر گھرووالوں نے کپڑے کا جھولابناکر حاملہ خاتون کو ہسپتال پہونچایا ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں ایمبولینس کی خراب سروس اور خدمات کی انجام دہی سے انکار کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ،اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جہاں ایمبولینس کے انکار کی وجہ سے رشتہ داروں نے اپنے کندھوں پر ڈال کر لاش اور مریض کو ہسپتال سے گھر یا گھر سے ہسپتال پہونچایاہے ۔


Share: